پان

Share:

پان

پان اور اس کے مروجہ ضروری مصالحہ جات کے خواص اور افعال کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بغیر تمباکو کے پان کا استعمال منہ کے امراض کے لئے نہایت مفید ہے ۔ یہ تعجب کی بات ہے کہ جو چیزیں نفع بخش ہوں ان کو مضر کیو نکر کہا جاسکتا ہے ۔ لیکن یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ ادویات کا استعمال مخصوص اوقات میں ہوتا ہے غیر اوقات میں ان کا استعمال کچھ ٹھیک نہیں ۔ بالا خر ہم اس نتیجہ پر پہونچے ہیں کہ اگر پان کو درجہ اعتدال پر استعمال کیا جائے تو انسان بہت سے امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔ اور اسکا استعمال نہایت ہی فائدہ بخش ہے

 ۔ بالخصوص قروم لثہ ‘ درد داندان‘ گندہ دہنی اور مسوڑہوں کے لئے نہایت نافع ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت سے فوائد ہیں مثلاً ذائقہ کا درست ہونا ‘ زبان اور مسوڑھوں کے زخم مندمل ہونا ‘ حلق کی خرابی سے محفوظ رہنا ‘ کھانا کھانے کے بعد منھ کو صاف کرنے اور اس کی تمام کثافت کو دور کرنا وغیرہ پان کے بیڑے کے استعمال سے طبعت کو فرحت ملتی ہے اور خصوصاًموسم سرما میں گرمی پہنچاتا ہے ۔ نامرغوب چیز کے استعمال کے بعد کھانے سے کراہت دفع ہوجاتی ہے اور منھ صاف ہوجاتا ہے۔ کھانے کے بعد پان کا استعمال ایک ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے ۔

کھانے کے ساتھ ہم اکثر نامعلوم طورپر جراثیم پیٹ میں چلے جاتے ہیں ۔ پان کا عرق اور دوسرے اجزاء ان جراثیم کو مار ڈالتے ہیں اور اس طرح ہم بہت سی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔ پان کے کھانے کے بعد پیدا ہونے والی سرخی کی وجہ سے چہرہ پر خوبصورت بڑھ جاتی ہے ۔ اسلئے لوگ ( خصوصاً صنف نازک) اس کو افزائش جمال کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہندوستان میں پان ہی ایک ایسی مہذب اور کم خرچ تواضح ہے جسے غریب سے غریب پیش کرکے اپنے جذبات محبت ایک دوسرے پر آشکار کرسکتے ہیں ۔

No comments