😜😂😅😜
ایک استاد نے اپنی کلاس میں فیل ہونے والے طالب علم سے فیل ہونے کی وجہ پوچھی تو اُس نے کچھ اِس طرح جواب دیا۔۔۔۔!
👈"استاد جی! سال کے 365 دِن ہوتے ہیں، روزانہ 8 گھنٹے سونے کے نکالو تو 122 دِن بنتے ہیں، سو (365-122) باقی بچے 243 دِن۔😴
👈گرمیوں، سردیوں کی چھٹیاں ملاؤ تو تقریباً 90 دِن بنتی ہیں، تو (243-90) باقی بچے 153 دِن۔🤩
👈پورے سال میں 52 اتواریں (Sunday) ہوتی ہیں تو (153-52) باقی بچے 101 دِن۔😊
👈کبھی پاکستان ڈے، کبھی اقبال ڈے، کبھی قائد ڈے اور اِسی طرح عید، محرم وغیرہ کی چھٹیاں شامل کی جائیں تو تقریباً 20 چھٹیاں وہ بنتی ہیں، تو (101-20) باقی بچے 81 دِن۔😂
👈کھانے پینے، نہانے، کھیلنے کے اگر 5 گھنٹے بھی لگاؤ تو سال کے حساب سے 76 دِن بنتے ہیں، تو (81-76) باقی بچے 5 دِن۔😜
👈کبھی سکول کا ٹرپ چلا جاتا ہے، کبھی ہم بیمار ہو جاتے ہیں تو اگر اِن سب کے 4 دِن بھی لگاؤ تو (5-4) باقی بچا 1 دِن۔😋
👈اور استاد جی سال میں 1 دِن تو اپنی برتھ ڈے کا بھی آتا ہے، اب آپ ہی بتاؤ، بھلا اپنی برتھ ڈے والے دِن بھی کوئی پڑھتا ہے کیا۔۔؟
No comments